
پاکستان میں ترک سفیر محمد پاچاجی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے سفیر کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور پاکستان میں کامیاب مدت گزارنے کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ اس سال کے آخر میں اسلام آباد میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کے استقبال کے منتظر ہیں۔
نواز شریف نے ترک سفیر سے اسلام آباد میں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سفیر کے دور میں دوطرفہ تعاون بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
پاکستانی وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے متنازعہ ہمالیائی خطے کی مستقل حمایت پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا اور ترکیہ کے بنیادی مفادات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاک ترک سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور دونوں ممالک میں یادگاری تقریبات کے ذریعے اس سنگ میل کو مناسب انداز میں منانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔