
ملک کے شماریاتی دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ کی آبادی 8 کروڑ 46 لاکھ ہے اور آبادی کے حجم کے لحاظ سے ترکیہ 195 ممالک کی فہرست میں 18 ویں نمبر پر آتا ہے۔
یہ تعداد دنیا کی کل آبادی کا صرف 1.1 فیصد حصہ ہے۔
ترکیہ کے شماریاتی ادارے ترک سٹیٹ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال نومبر 2022 تک دنیا کی آبادی تقریبا 8 ارب تک پہنچ جائے گی۔
پچھلے سال یہ تعداد 7 ارب تھی جس میں سب سے زیادہ آبادی چین کی اور پھرامریکہ اور بھارت کی آتی ہے۔
یہ تینوں ممالک دنیا کی کل آبادی کا 40.3 فیصد ہیں۔
ترک سٹیٹ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی آبادی کے تخمینے کے مطابق، جب "کل آبادی میں 0-17 سال کی عمر کے بچوں کی آبادی کے تناسب کا تجزیہ کیا گیا تو، 2021 میں بچوں کی آبادی کا سب سے زیادہ تناسب والا ملک نائجر تھا جس کی شرح 56.4 فیصد تھی۔
نائجر کے بعد مالی اور چاڈ دوسرے نمبر پر آتا ہے۔
بچوں کی آبادی کا سب سے کم تناسب والا ملک 14.9% کے ساتھ سنگاپور ہے، اس کے بعد جاپان اور جنوبی کوریا 15% کے ساتھ اور اٹلی 15.7% کے ساتھ آتے ہیں۔
ترکیہ کی بچوں کی آبادی کا تناسب 26.9% کے ساتھ دنیا کے بچوں کی آبادی کے اوسط 30% سے کم تھا لیکن یہ یورپی یونین کے رکن ممالک سے زیادہ ہے۔