ترک ایوان صدر کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان 19 جولائی کو ایران کا دورہ کریں گے۔
27 جون کو ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بھی انقرہ کا دورہ کیا تھا، انہوں نے اپنے دورے کے دوران صدر ایردوان اور وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو سے ملاقات کی تھی۔
وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو نے امیر عبداللہیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم ایران پر لگائی گئی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے ہیں اور اس پر لگی پابندیوں کو ہر گز قبول نہیں کرتے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران طویل مدتی تعاون کے معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک باڈی کی تشکیل کے بارے میں بات چیت کی تھی۔
