
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکا کے یوم آزادی پر امریکی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان جو بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ باہمی تعلقات کو ہر سطح پر فروغ دینے کی خواہشمند ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے امریکا کی حکومت اور عوام کو امریکا کے یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات کو ہر سطح پر فروغ دینے کی خواہشمند ہے۔