turky-urdu-logo

قطر میں ہونیوالے ایران امریکہ جوہری مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم

قطر میں ہونیولاے ایران امریکہ جوہری مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئے ۔

ایران کے حکام کے مطابق وہ امریکا سے نئے بلاواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تا کہ جوہری معاہدے کی بحالی کی راہ میں حائل آخری رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

مذاکرات کے اختتام پرامریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران، امریکا بالواسطہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر نے قطری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حقیقی معاہدے پر پہنچنے تک بات چیت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مضبوط اور پائیدارمعاہدے کے لیے سنجیدگی سے کوشش کر رہے ہیں، ہمارے اندازے کے مطابق دوحہ مذاکرات مثبت رہے ہیں اور جوہری معاہدے کی بحالی تک پہنچا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا، ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں ہونے والے معاہدے سے تین سال بعد یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کے بعد ایران پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں تھیں۔

 

 

Read Previous

نٹیو نے پہلی بار دہشت گرد تنظیموں کو دہشت گرد گروپوں کے طور پر ریکارڈ کیا،صدر ایردوان

Read Next

پاکستان کی ڈگمگاتی معیشت کو سہارا دینے کے لیے جاپان میدان میں آگیا

Leave a Reply