turky-urdu-logo

نیٹو سربراہ اجلاس میں ترک صدر کی بھرپور سفارت کاری

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکہ، جرمنی، فرانس، انگلینڈ، اسپین، ہالینڈ، آسٹریا اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

28 جون کو، صدر ایردوان نے فن لینڈ اور  سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو، سویڈش وزیر اعظم میگدالینا اینڈرسن اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے چار فریقہ  اجلاس میں شرکت کی۔

ایردوان نے تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں  ترکیہ کی دہشت گرد گروہوں کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے بات چیت کی۔ میٹنگ کے دوران، سویڈن اور فن لینڈ کے رہنماؤں نے ترکیہ کے خدشات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا عہد کیا۔

نیٹو میں فن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت کے حوالے سے ترکیہ ،سویڈن اور فن لینڈ کے درمیان سہ فریقی یادداشت پر دستخط  بھی ہوئے

صدر ایردوان نے یوکرین بحران پر ایک سیشن میں شرکت کی۔

سیشن سے قبل ایردوان نے امریکی صدر جو بائیڈن، جرمن چانسلر اولاف شولز، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، البانوی وزیر اعظم ایڈی راما اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے مختصر گفتگو کی۔

بعد ازاں صدر ایردوان نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون سے IFEMA کانگریس سینٹر میں ملاقات کی۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم جانسن اور یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل سے بھی ملاقات کی۔

نیٹو سربراہ اجلاس کے اختتام پر فیملی  فوٹو لی گئی جس میں 30 رکن ممالک کے سربراہ شامل تھے۔

 

 

 

Read Previous

نوپورشرما بدزبان اور افراتفری کی ذمہ دار قرار، پورے ملک سے معافی مانگنے کا حکم

Read Next

نٹیو نے پہلی بار دہشت گرد تنظیموں کو دہشت گرد گروپوں کے طور پر ریکارڈ کیا،صدر ایردوان

Leave a Reply