turky-urdu-logo

ترکیہ:انطالیہ اپنے، نیلے پرچم والے، ساحلوں کے ساتھ عالمی شہروں میں پہلے نمبر پر

بین الاقوامی نیلا پرچم جیوری کے 2022  ایوارڈوں  کے مطابق گذشتہ سال کے 213 ایوارڈوں کی تعداد کو رواں سال میں 229  تک بڑھا کر ترکی کا شہر انطالیہ عالمی شہروں میں پہلے درجے کو برقرار رکھے  ہوئے ہے۔

ہر سال لاکھوں سیاحوں کی میزبانی کرنے والا  شہر ‘انطالیہ’ دنیا میں سب سے زیادہ’ نیلا پرچم  بین الاقوامی ماحولیاتی ایوارڈ ‘ رکھتا ہے۔  انطالیہ نے رواں سال میں اپنے بیچز کی تعداد کو 229 کر کے رواں سال میں بھی اس اعزاز  کو برقرار رکھا ہے۔

بین الاقوامی نیلا پرچم جیوری کے ‘2022 نیلا پرچم ایوارڈوں’کے مطابق  عالمی سیاحتی مقامات میں سے اسپین  کے 621، یونان کے 581 اور ترکی کے 531 ساحلوں  پر نیلا پرچم لہرائے گا۔

شہر کے اعتبار سے انطالیہ ترکی میں اور دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ انطالیہ کے بعد  139 نیلے پرچموں کے ساتھ اسپین کا شہر ولنسیا دوسرے نمبر پر ہے۔

Read Previous

پاکستان میں ترکیہ کے نئے سفیر نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

Read Next

ترک صدر کی میڈرڈ میں جرمن چانسلر سے ملاقات

Leave a Reply