turky-urdu-logo

جماعت اسلامی پاکستان کے وفد کا سات روزہ مطالعاتی دورہ ترکیہ

جماعت اسلامی پاکستان اور اس کی برادر تنظیموں کی قیادت نے ایک ہفتہ پر مشتمل ترکیہ کا دورہ کیا ۔ اس مطالعاتی دورے کے لئے انسان و مدنیت فاونڈیشن ترکیہ نے تعاون کیا ۔ دورے کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں، حکو متی شعبہ جات، تھنک ٹینکس، اور میڈیااور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد سے ملاقاتیں کی گئی جبکہ تاریخی و ثقافتی علاقہ جات کی سیر بھی کی
ترکیہ کی حکومتی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے قائم مقام صدر اور سابق ڈپٹی وزیراعظم ترکی پروفیسر ڈاکٹر نعمان قرطولموس کے ساتھ وفد کے اراکین کا تفصیلی سیشن ہوا ۔ ڈاکٹر نعمان نے "سیاسی میدان میں اے کے پارٹی کا بنیادی فلسفہ” کے موضوع پر شرکا سے اظہار خیال کیا
صدر اے کے پارٹی استنبول عثمان نوری کباکتپی نے پاکستان سے آئے ہوئے وفد کے ساتھ” اے کے پارٹی کی سماجی قبولیت کے وجوہات پر سیر حاصل گفتگو کی۔

 


ترکیہ چیمبر آف کامرس موسیاد کے منتحب صدر محمت اسمالی کی دعوت پر جماعت اسلامی کے وفد نے موسیاد ہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔ معاشی صورت حال ، مسلم دنیا اور پاکستان سے تعلقات ، امپورٹ ، ایکسپورٹ اور مستقبل کی پالیسوں پر تفصِلی بات چیت کی گئی ۔
وفد نے سعادت پارٹی استنبول کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری جماعت اسلامی امیر العظیم نے بتایا کہ سعادت پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور دونوں اقامت دین کی جدوجہد میں ایک دوسرے کے ہمسفر ہیں ۔
وفد نے ترکش کواپریشن اینڈ کواڈینیشن ایجنسی ٹکا کے دفتر کا دورہ بھی کہا جہاں ٹکا کے ذمہ دار گوخان امیت نے وفد کا استقبال کیا ۔ اور ترک تنظیم کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ الخدمت فاونڈیشن کے صدر عبدالشکور نے بتایا کہ ترک تنظیم ٹکا اور الخدمت کے درمیان گہرے مراسم ہیں اور دونوں تنظیمات نے باہمی تعاون سے مختلف پراجیکٹس پر کام کیا ہے
وفد میں موجود اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی اور جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلی ترکیہ یوتھ کی تنظیم اے ڈی جی کے آفس بھی گئے ۔ اور نوجوانوں میں کام کے حوالے سے چیلنجز اور امکانات پر تبادلہ خیال کیا
وفد نے نیوز چینل 7 کا دورہ بھی کیا اور صحافیوں سے بات کرتے ہوئے میڈیا کے نئے رجحانات اور پالیسیوں پر بات کی ۔
وفد نے ترکیہ کی اسلامی تحریک کے بانی ،سابق وزیر اعظم استاد نجم الدین اربکان کی قبر پر جا کر ان کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ وفد کے ارکان معروف صوفی بزرگ محمود افندی کی نماز جنازہ میں بھی شامل ہوئے۔


جماعت اسلامی کے شعبہ امور خارجہ کے سربراہ آصف لقمان قاضی نے ترکی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شعبہ امور خارجہ نے "تعلیم و سفر "کے عنوان سے ایک نئی سرگرمی کا آغاز کیا ہے۔ اس نئی سرگرمی کے اجراء سے جماعت اسلامی اور برادر تنظیموں کے ذمہ داران کے لئے گروپس کی شکل میں مطالعاتی دوروں کا اہتمام کیا جائے گا، تاکہ بین الاقوامی معاملات کے علم وفہم میں اضافہ کیا جا سکے،اسلامی تحریکیں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھیں اور اپنے کام کے فروغ کے لئے نئے راستے تلاش کریں گی ۔
بیس افراد پر مشتمل وفد کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم کر رہے تھے ،جبکہ وفد میں الخدمت فاونڈیشن کے صدر عبدالشکور ، امور خارجہ کے سربراہ آصف لقمان قاضی ،ممبر صوبائی اسمبلی عنایت اللہ ، ناظم اعلی جمعیت محمد شکیل اور دیگر اہم ذمہ داران شامل تھے.

Read Previous

ترکیہ نے بحرہ روم اور ایجین میں اپنے حقوق کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے سے کبھی گریز نہیں کیا، صدر ایردوان

Read Next

ترک کھلاڑی میڈی ٹیرین گیمز میں بھی چھا گئے

Leave a Reply