turky-urdu-logo

ترکیہ :عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ

عید الاضحی ٰ کے قریب آتے  ہی دنیا بھر سمیت ترکیہ  میں بھی جانوروں کی  منڈی لگائی جاتی ہے ۔ استنبول میں جانوروں کی پہلی منڈی ارناوتکوئی ضلع میں بنائی گئی ہے جہاں سے ترک لوگ اپنی پسند کا جانور خرید کر اسے ذیبخ کریں گے  ترکیہ میں بھی جانوروں کی منڈی سے قربانی کا جانور جانا اور خریدنا ایک روایت ہے ۔ لیکن اس سال جانوروں کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا اور تین گنا بڑھ گئی ہیں۔ عارضی لگائی گئی منڈی  کے منیجر کریم یتیمو اولو   نے کہا کہ جیسے جیسے دن قریب آتے جاتے ہیں مویشی منڈی میں کافی حد تک رش ہو جاتا ہے لیکن اس دفعہ مہنگائی کی وجہ سے ابھی تک منڈی میں زیادہ رش دیکھنے کو نہیں ملا  ۔ ان کا کہنا تھا کہ  اس سال مویشیوں کی قیمتوں میں تین گنا زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ پچھلے سال ایک مویشیوں کی کم از کم فروخت کی قیمت 10,000 ترک لیرا تھی اور اس سال، یہ 27,000 لیرا سے  شروع ہوتا ہے جبکہ اچھے قد اور جسامت والے جانوروں کی  قیمت 95,000 لیرا تک پہنچ جاتی ہے۔

خیال رہے کہ ترکیہ میں عید الاضحیٰ 9 اور 12 جولائی کے درمیان منائی جائے گی

Read Previous

سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ترک ثقافتی فیسٹول

Read Next

سعودی فرمانروا بن سلمان اردن سے آج ترکیہ پہچیں گے

Leave a Reply