turky-urdu-logo

سعودی ولی عہد 22 جون کو ترکی کا دورہ کریں گے

سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اختلافات اور فاصلے بالآخر سمٹنے لگے۔ صدر رجب طیب ایردوان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 22جون کو ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ایردوان نے کہا کہ ولی عہد کا انقرہ میں استقبال کیا جائے گا اور دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات کے ساتھ ساتھ وفود کے سطح پر بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
ایردوان نے کہا کہ اس سے ہمیں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کا موقع ملے گا۔اس سے قبل ایردوان بھی اپریل میں سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں۔ اور ترکیہ خاشقجی قتل کیس بھی سعودی عرب کو منتقل کر چکا ہے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران انقرہ نے برسوں کی مخاصمت کے بعد اسرائیل، مصر، امارات او ر سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے اقدامات کا آغاز کیا۔ اور ایم بی ایس کا دورہ ترکی بھی تعلقات کے نئے دور کا مظہر ہے۔

Read Previous

سعودی عرب نے حج درخواستوں کو پراسس کرنے کیلئے مودی سے منسلک فرم کی خدمات حاصل کرلیں

Read Next

کابل:گردوارے میں دھماکا، 2 افراد ہلاک

Leave a Reply