turky-urdu-logo

استنبول: بھارت میں مسلمانوں پر جاری ریاستی مظالم کے خلاف احتجاج

ترکیہ کے ایک نجی ادارے نے استنبول میں بھارت حکومت کی  جانب  سے مسلمانوں کی آواز دبانے  کی کوششوں کے خلاف  بھر پور احتجاج کیا

شرکا کی بڑی تعداد نے بھارت میں جاری مودی حکومت کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی جن میں بچے، نوجوان، بوڑھے سبھی شامل تھے۔

احتجاج  کا موضوع ” بھارت حکومت ظلم بند کرو” تھا ۔ شرکا نے بھارت کے خلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔

بھارت میں حکومتی جماعت بی جے پی  کی ترجمان نورپور شرما کی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ  بیان کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں

بھارت میں گستاخانہ بیانات کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کرنے والے سینکڑوں   افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں

Read Previous

ہم ترکیہ کو ہر شعبے میں آگے لے کر جانا چاہتے ہیں،صدر ایردوان

Read Next

امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی وائٹ ہاوس میں صدر بائیڈن سے ملاقات

Leave a Reply