turky-urdu-logo

آذربائیجان کے وزیر دفاع فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئے

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آکار نے  اپنے آذری ہم منصب ذاکر حسنوف سے ترکیہ کے مغربی صوبہ ازمیر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ اور علاقائی دفاع، سیکورٹی اور فوجی تربیتی تعاون کے ساتھ ساتھ دفاعی صنعت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذاکر حسنوف "ایفیس 2022” مشترکہ حقیقی فائر فیلڈ مشق میں شرکت کے لیے ترکیہ کے سرکاری دورے پر ازمیر میں موجود ہیں۔

ایفیس  ترک مسلح افواج کی طرف سے کی جانے والی سب سے بڑی مشترکہ مشقوں میں سے ایک ہے۔

قبل ازیں، ترک وزیر دفاع نے فوجی مشقوں میں حصہ لینے کی غرض سے آئے  قازقستان کی مسلح افواج کے چیف آف دی جنرل سٹاف، مارات خسینوف، ایتھوپیا کی نیشنل ڈیفنس فورس کے چیف آف سٹاف فیلڈ مارشل برہانو جولا، کوسوو کے وزیر دفاع ارمینڈ مہاج، لیبیا کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع عبدالحمید دبیبہ، کرغزستان کے وزیر دفاع میجر جنرل بکتی بیک بیک بولوتوف، روانڈا کے وزیر دفاع میجر جنرل البرٹ مراسیرا اور کیمرون کے وزیر دفاع جوزف بیٹی اسومو سے بھی ملاقاتیں کیں۔

 

Read Previous

مسجد نبوی میں ٹک ٹاک بنانے پر ایک شخص کو تین سال قید کی سزا

Read Next

امریکہ: استنبول کو سیاحت کے لیے 2022 کے بہترین مقام کے ایوارڈ سے نوازا گیا

Leave a Reply