turky-urdu-logo

انقرہ : اینٹی نارکوٹکس کی بڑی کارروائی ، 41افراد گرفتار

انقرہ پولیس کے محکمہ انسداد منشیات کرائمز برانچ  کی ٹیم نے گزشتہ ہفتےکے دوران  مختلف منشیات کی کارروائیاں کی جس کے نتیجے میں 340مشتبہ افراد میں سے 41افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں  منشیات برآمد کر لی گئی

انقرہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  منشیات کی سمگلنگ کو روکنے  کے لیے پولیس ایک ہفتے سے شہر بھر کے مختلف مقامات میں چھاپے مار رہی تھی ۔ گرفتار  افراد کےمختلف اوقات میں مختلف مقامات  میں منشیات کو سمگل کرنے والے تھے  ۔

دوران تفتیش ملزمان  سے  289 ہزار 180 ادویات، 14 ہزار 74 الیکٹرانک اور متفرق اشیاء، 854 لیٹر جعلی الکوحل، 250 پیکٹ سگریٹ، 184 کلو گرام تمباکو، 114 جعلی بینڈرول، 105 سگار، 21 موبائل فونز، 21 عدد موبائل فونز رولنگ مشین، ایئر کمپریسر اور 1 لاکھ 376 ہزار 200 سگریٹ کی  ڈبیاں قبضے میں لے  لی گئیں

 

Read Previous

نامور اداکار جیسن اسٹاٹ ہیم فیملی کے ہمراہ ترکی آمد

Read Next

سود تمام برائیوں کی جڑ ہے:صدر ایردوان

Leave a Reply