turky-urdu-logo

سود تمام برائیوں کی جڑ ہے:صدر ایردوان

صدارتی کابینہ کے اجلاس سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکی ایک طاقتور ملک ہے جو اپنے معاشی اور سماجی پروگراموں کو ترقی دینے اور ان پر عمل درآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترکی میں افراط زر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہےجس کی وجہ سے اشیاکی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور ملک میں سیاسی بے چینی پیدا کرنے کا بھی باعث بن رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق شرح سود میں اضافہ افراط زر کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے لیکن ترکی صدر رجب طیب ایردوان شرح سودکو کم رکھنے بلکہ اس میں بتدریج کمی لانے کے حامی ہیں۔

ایردوان نےایک مرتبہ پھر بغیر کسی تامل کے اس عزم کا اظہار کیا ہےکہ ترکی شرح سودمیں اضافہ کرنے کے بجائے اس میں کمی لائے گا ۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب مہنگائی کی وجہ سےصدر ایردوان کی مقبولیت میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ  سود امیر کو امیر تر اور غریب کو غریب تر بنا دیتا ہے۔

انکے مطابق افراط زر کا مسئلہ حل کرنے کا ایک ہی حل ہے :ملکی پیداوار بڑھانا، بر آمدات میں اضافہ، روزگار کے مواقع بڑھانااور جلد از جلد کرنٹ اکاونٹ خسارہ کو سر پلس میں بدلنے کی کوشش کرناجس سے لیرا مستحکم ہوگا اور افراط زر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

خوراک اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ترکی سالانہ افراط زر کی شرح مئی میں توقع سے کم رہی لیکن بھر بھی 73.5فیصد کے ساتھ 24برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ  افراط زرکی ایک وجہ یہ بھی ہےکہ کچھ شہری اپنی بچت کو غیر ملکی کرنسیوں میں رکھتے ہیں جبکہ دوسری وجہ خام مال کی در آمدی قیمت میں اضافہ بھی مہنگائی کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کم شرح سود پر قرض سے فائدہ اٹھائیں اور سرمایہ کاری کریں۔

صدر ایردوان نے  سود کو  تمام برائیوں کی جڑ قرار  دیا۔

انکا کہناتھا کہ زیادہ سود سے مقروض افراد اور اداروں پر ناقابل برداشت بوجھ پڑتا ہے۔

Read Previous

انقرہ : اینٹی نارکوٹکس کی بڑی کارروائی ، 41افراد گرفتار

Read Next

بھارت کی معمولی کارروائیوں سے دنیا بھر میں مسلمانوں کو پہنچنے والے دکھ کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا،سیکرٹری خارجہ پاکستان

Leave a Reply