ایکشن اسٹار جیسن اسٹاٹ ہیم کی فیملی کے ہمراہ ترکی میں چھٹیاں منائیں ۔ انہوں نے انطالیہ کے مشہور ہوٹل ریگنم کاریا ہوٹل میں قیام کیا اور انطالیہ کے مختلف مقامات کی سیر کی ۔ اسٹاٹ ہیم گزشتہ سال اپنی فلم "آپریشن فورچیون” کی عکسبندی کے لیے آئے تھے۔ اوراب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ دوبارہ آئیں ہیں ۔انہوں نے روانگی سے قبل کے ریگنم کاریا ہوٹل کے سی ای او علی شفیق کے ساتھ کھانا بھی کھایا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہیں ترکی اور ترکی کے لوگ بے حد پسند آئیں ہے یہ لوگ بہت ملنسار اور خوش اخلاق ہیں ۔ انہیں ترک کھانا بھی بے حد پسند آیا ۔ جیسن اسٹاٹ ہیم نے کہا کہ اگر انہیں دوبارہ موقع ملا تو ضرور ترکی دوبارہ آئیں گے
