turky-urdu-logo

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی ایشیا کی امیر ترین شخصیت بن گئے

بھارت کے بزنس مین مکیش امبانی ایک بار پھر ایشیا کی امیر ترین شخصیت بن گئے ۔

انڈیا کی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز واپس لے لیا ہے۔

مکیش امبانی کو دنیا کا آٹھواں امیر ترین شخص قرار دیا گیا ہے جس کے بعد گوتم اڈانی نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بلومبرگ بلیئن ایئر انڈکس کے اعداد و شمار کےمطابق مکیش امبانی کے اثاثوں کی مالیت 99.7 ارب ڈالر ہے جبکہ گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مالیت 98.7 ارب ڈالر ہے۔

بلومبرگ بلیئن ایئر انڈکس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مکیش امبانی کی دولت میں 3.59 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گوتم اڈانی کی دولت میں مجموعی مالیت 2.96 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں گوتم اڈانی نے اثاثوں کی مالیت میں مسلسل اضافے سے مکیش امبانی سےایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھین لیا تھا۔

دنیا بھر کی امیر ترین شخصیات کا جائزہ لیں تو امریکی کمپنی ایمازون کے مالک جیف بیزوز کے بعد ٹیسلا کے مالک ایلون مسک امیر ترین شخص ہیں۔

Read Previous

ترکیہ میں فوجی بغاوت کی کوشش میں ملوث افراد کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں مسترد

Read Next

روضہ رسولﷺ کے چابی بردار شیخ نوری کی پاکستان آمد ، بلیو ٹاون سمارٹ سٹی بلاک کا افتتاح کیا

Leave a Reply