turky-urdu-logo

طالبان حکومت کے قیام کے بعد بھارت سے پہلا وفد کابل یہنچ گیا

افغان طالبان سے بات چیت کے لیے بھارتی وفد کابل پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان سے امریکی انخلا اور طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد کسی بھارتی وفد کی طالبان حکومت سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکرٹری جے پی سنگھ نے افغان وزیرخارجہ امیر متقی سے ملاقات کی۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سفارتی تعلقات پر بات چیت ہوئی اور  تجارت اور انسانی امداد پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی وفد دورے کے دوران افغانستان کو دی جانے والی بھارتی امداد کا جائزہ بھی لےگا۔

 واضح رہے کہ بھارت اب تک افغانستان کو 20 ہزار ٹن گندم، 10 ٹن ادویات، کورونا وائرس ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں، سردیوں کے کپڑے اور دیگر امدادی سامان عطیہ کر چکا ہے۔

Read Previous

65 یا اس سے زائد عمر کے افراد کے حج ادا کرنے پر پابندی

Read Next

بہت جلد ترکیہ اسپیس ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہو گا، صدر ایردوان

Leave a Reply