turky-urdu-logo

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن سے ہمسایہ ممالک کو کوئی خطرہ نہیں، صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان کے زیرصدارت ترکی کی  نیشل سیکورٹی کونسل کا اجلاس ہوا

اجلاس  کے بعد جاری کردی بیان کے مطابق  ترکی کی جنوبی سرحدوں  کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے جو آپریشن  کیے جا رہے ہیں یا جو آئندہ کیے جائیں گے ان سے پڑوسی ممالک کی سالمیت اور خود محتاری کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔  یہ تمام آپریشن قومی سلامتی کے  تقاضوں کے عین مطابق ہیں۔

اجلاس کے دوران، سیکورٹی کونسل کو قومی یکجہتی،    استحکام اور بقا کو درپیش تمام خطرات  خاص طور پر دہشت گرد تنظیموں PKK/KCK-PYD/YPG، FETO کے خلاف عزم، بہادری  اور کامیابی کے ساتھ اندرون و بیرون ملک کی جانے والی کارروائیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔

بیان میں یوکرین اور روس  کے درمیان جنگ کے خاتمے اور پرامن حل کی راہ ہموار کرنے کے لیے جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے حل ہی خطے میں پائیدار امن کے قیام کی بنیاد ہے۔

حالیہ عرصے میں بعض ممالک میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے  ہوئے کیسز کے حوالے سے تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے کہا گیا کہ متعلقہ ممالک اپنی  ذمہ داری کو سمجھیں ، اس  کو نظر انداز نہ کریں اور اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکیں، جیسے کہ ہماری مقدس کتاب قرآن کو نذر آتش کرنا اور ہمارے مسلمان  شہریوں کو  نشانہ بنانا۔

 

Read Previous

استبول سے دہشتگرد تنظیم داعش کا نیا سربراہ گرفتار

Read Next

ترکی اور اسرائیل کے تعلقات کا فائدہ فلسطینیوں کو ہو گا، ترک وزیر خارجہ

Leave a Reply