Turkiya-Logo-top

ترک کھانوں کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کے لیے مختلف ممالک میں تقاریب کا انعقاد

ترک خاتون اول آمینہ ایردوان نے ” ترکش کھانوں کا ہفتہ ” کے حوالے سے منعقدہ  ایک تقریب میں شرکت  کی

خاتون اول کا کہنا  تھا کہ امید کرتی ہوں کہ  ترک کھانے جو ہمارے جذبات اور خیالات کے عکاس ہیں ہم سب کے لیے اچھی قسمت، شفا اور فراوانی لائیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر تقریب کی ایک ویڈیو شئیر کی  جس میں خاتون اول کو مقامی خواتین کے ساتھ ترکی کے مختلف پکوان تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ترکش کھانوں کے ہفتے  کا مقصد ترک کھانوں کو دنیا میں متعارف کروانا ہے ۔  21 مئی سے شروع ہونے والے اس ہفتے میں ترکی اور مختلف ممالک میں  ترک کھانوں کے اسٹالز لگائے جا رہے ہیں اور وہاں کے مقامی لوگوں کو ترک کھانوں سے متعارف لروایا جا رہا ہے۔

روس اور  آذربائیجان  میں ترک سفارتخانوں میں اس حوالے سے تقریبات کا  اہتما م کیا گیا ۔ صدیوں پرانی تراکیب سے کھانے تیار کیے گئے اور وہاں کی مقامی کمیونٹی کو دعوت دی گئی۔

تقریبات کا سلسلہ 27 مئی  تک جاری  رہے گا ۔

ترک صدراتی دفتر اور وزارت  ثقافت اور سیاحت  کی کاوششو ں سے  پہلی بار اس نوعیت کی  سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Read Previous

یوکرین جنگ سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے، اقوام متحدہ

Read Next

ترک وزیر خارجہ فلسطین اور اسرائیل کے دورے پر روانہ

Leave a Reply