turky-urdu-logo

ترکی میں آج یوم اتاترک اور یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈے منایا جارہا ہے

ترکی میں آج یوم اتاترک اور  یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈے منایا جارہا ہے.

19 مئی ملک کی جنگِ آزادی کے آغاز کا ایک سنگ میل ہے۔

آج کے دن اتاترک کمال پاشا بحیرہ اسود کے شہر سامسون پہنچے اوروہاں سے انگریزوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ آزادی کی تحریک شروع کی جس کے چار سال بعد قوم کو جدید ترکی کی شکل میں آزاد اور خودمختار ریاست کا وجود ملا۔

 

آج کے دن کی مناسبت سے صدر ایردوان دارالحکومت انقرہ میں   ونے والی ایک تقریب میں شامل ہونگے جہاں وہ نوجوانوں  اور ترک کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔

نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر مہمت محرم کاساپوگلو ترک جمہوریہ شمالی قبرص اور ترکی کے 81 صوبوں سے آنے والے نوجوانوں سے بھی ملاقات کریں گے اور اتاترک کے مزار کا دورہ بھی کریں گے۔

صدر ایردوان اور کاساپوگلو کے ساتھ، دیگر ترک حکام اور سیاسی شخصیات بھی 19 مئی کی مناسبت سے ہونے والی مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

اتاترک نے 19 مئی کو ترک قوم کے نوجوانوں کے لیے یوتھ اینڈ سپورٹس ڈے کے طور پر وقف کیا تھا۔

19 مئی ایک قومی تعطیل ہے جس میں نوجوانوں کو ملک بھر میں سرکاری تقریبات کے ساتھ کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔

Read Previous

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے آب زم زم لیجانے پر پابندی عائد کر دی

Read Next

ترکی نے کِک باکسنگ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔

Leave a Reply