turky-urdu-logo

پاکستان: ترک معارف اسکول کے طلبا نے بین الاقوامی سائنس مقابلہ جیت لیا

پاکستان کے شہر کراچی میں ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز کی طالبات تالیہ کلثوم اور ام کلثوم نے امریکا میں بین الاقوامی سائنس اور انجینئرنگ فیسٹیول جیت لیا ۔
ری جن رون آئی ایس ای ایف (Regeneron ISEF) دنیا کا سب سے بڑا بین الاقوامی سائنس مقابلہ ہے جس میں ہرسال 63 سے زائد ممالک کے تقریبا 18 سو ہائی سکول کے طلبا کو آزاد تحقیق پیش کرنے کا موقع دیا جاتا ہے ۔
اس سال تالیہ کلثوم اور ام کلثوم کو عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا ۔ ان کو اٹلانٹا میں ہونے والے عالمی مقابلے میں فائنلسٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ۔ اس نمائندگی کے لیے سائنس فیئر کے تین راؤنڈ تھے ۔ پہلا علاقائی راؤنڈ کراچی میں ہوا ، دوسرا قومی راؤنڈ لاہور میں منعقد کیا گیا اور فائنل راؤنڈ اٹلانٹا ، امریکا میں ہوا ۔
اٹلانٹا میں ہونے والے فائنل راؤنڈ میں تالیہ کلثوم اور ام کلثوم نے اپنی ٹیچر حرابشیر کی نگرانی میں فزیکل سائنس کی کٹیگری میں اپناپروجیکٹ “سیڈرس دیوڑا (درخت) سے حاصل کردہ ویگن لیدر” پیش کیا اور فائنل جیت کر عالمی چیمپئن بن گئیں ۔
فائنل راؤنڈ جیتنے کے بعد دونوں طالبات نے کہا کہ ان کے سکول کے بہت سے طلباوطالبات سبز دنیا اور وسائل کے تحفظ پر یقین رکھتے ہیں ، جس نے انہیں اس منفرد خیال کے ساتھ آنے کی ترغیب دی ۔
واضح رہے کہ پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز ، ترکی کی ترک معارف فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ہیں ۔ جس کے پورے پاکستان میں 28 کیمپس تعلیم کے ذریعے کمیونٹی کی خدمت کررہے ہیں جبکہ معارف فاؤنڈیشن اسکول 49 ممالک میں 427 تعلیمی اداروں کے ساتھ مقامی اور عالمی نصاب کے ساتھ بین الاقوامی تعلیمی سرگرمیاں چلاتے ہیں۔

Read Previous

افغانستان: قندھار میں ترک معارف اسکول کے پرنسل کو نشانے بنانے پر ترکی کی مذمت

Read Next

ترک صدر ایردوان اماراتی صدر کی تعزیت کے لیے آج ابو ظہبی جائیں گے

Leave a Reply