turky-urdu-logo

کورونا وبا کے بعد استنبول میں سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ

کرونا وائرس کے نتیجے میں دنیا بھر میں فضائی سفر کے علاوہ لاک ڈاون نے سیاحت کے شعبے کے بہت متاثر کیا جسکی وجہ سے ترکی کی سیاحت میں بھی کمی واقع ہوئی لیکن عالمی وبا میں کمی کے آثار کے بعد پہلی دفع استنبول سیاحوں سے بھر گیا۔
استنبول میں سال کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں دوگنا سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
استنبول چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہوٹلو ں اس وقت کوئی کمرہ خالی نہیں بچا۔
موجودہ رجحان کے مطابق مئی میں استنبول میں ہوٹلوں میں کوئی جگہ نہیں ملے گی۔ہوٹل کے کمروں میں رہائش پذیر سیاحوں کی شرح 98فیصد تک پہنچ چکی ہے۔انہو ں نے توقع ظاہر کی کہ یہ رجحان جون اور جولائی میں بھی جاری رہے گا۔
صوبائی ثقافت اور سیاحت کے ادارے کے اعداد شمار لے مطابق جنوری سے مارچ تک استنبول میں غیر ملکیوں کی آمد 135فیصد اضافے کے ساتھ 2.9ملین تک پہنچ گئی ۔ یہ تعداد ایک سال پہلے کی اسی مدت میں 1.23 ملین سے زیادہ تھی۔
غیر ملکی سیاحوں میں روسی شہری سر فہرست ہیں ۔ جبکہ برطانوی سیاحوں کی تعداد میں 700فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ روسیوں کے بعد سب سے بڑی تعداد میں ایرانی سیاح آئے ہیں جن کی تعداد میں 113فیصد اضافہ ہوا ۔ جبکہ جرمنی سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 164فیصد تک بڑھ چکی ہے اور فرانس سے آنے والوں کی تعداد میں 187فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعداد شمار کے مطابق استنبول میں سیاحوں کی تعداد نے کورونا وائرس سے پہلے کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے۔ سعودی عرب سے آنے والے سیاحوں کی تعداد کم ازکم اڑھائی لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

Read Previous

سعودی ائیر لائنز کی 2 سال کے وقفے کے بعد ترکی کے لیے پروازیں بحال

Read Next

سوشل میڈیا غلط معلومات پھیلانے کا ذریعہ بن چکا ہے ،سربراہ ترک براڈ کاسٹر

Leave a Reply