turky-urdu-logo

ٹکا نے ماہ رمضان کے دوران 92 ممالک میں دس لاکھ نادارافراد تک امداد پہنچائی

ترک سرکاری ایجنسی ٹکا نے رواں سال رمضان میں 92 ممالک میں   دس  لاکھ ضرورت مند افراد تک  ضرورت کی اشیا پہنچائیں

ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی  (ٹکا) کے سربراہ  سرکان نے بتایا کہ رواں سال رمضان میں 92 ممالک کے نادار افراد تک امداد پہچائی گئی  جس میں افغانستان، بنگادیش، پاکستان ، آذربائیجان ، صومالیہ ، فلسطین اور کولمبیا شامل ہیں ۔

ٹکا نے جنگ زدہ   ملک یوکرین سے آنے والے مہاجرین  کو بھی امداد  ی مہم میں   شامل رکھا ۔

سرکان  نے مزید بتایا کہ   ٹکا  کے زریعے مالدووا میں تقریبا  ایک لاکھ  یوکرائنی مہاجرین میں  فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے ۔ اس کے علاوہ، بوسنیا اور ہرزیگووینا میں یوکرائنی پناہ گزینوں کے لیے 200 خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیا فراہم کیں ”

انہوں نے مزید کہا کہ TIKA کے ذریعے جاری منصوبوں کا مقصد دوست اور برادر ممالک کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔

Read Previous

چین:کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث ایشین گیمز 2022 ملتوی کر دی گئیں

Read Next

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے پر 4 ہزار بستیاں آباد کرنے کا منصوبہ

Leave a Reply