turky-urdu-logo

ترک ڈرونز کی عالمی مانگ میں اضافہ، تاجکستان کا بھی ڈرون خریدنے کا فیصلہ

تاجکستان نے دیگر وسطی ایشیا کے ممالک کی پیروی کرتےہوئے ترکی کے مشہور زمانہ ڈرون طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ تاجکستان کے کرغستان کے ساتھ بارڈر تنازعے کے بعد سامنے آیا۔ یاد رہے کہ کرغستان بھی ترک ڈرون خریدنے والے ممالک میں شامل ہے۔
ترک ڈرون اب تک کئی ممالک کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔
تاہم اس خبر کی تصدیق تاجکستان کی جانب سے نہیں کی گئی لیکن کرغستان کے وزیر خارجہ نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ دوشنبے انتظامیہ نے ترک ڈرون خریدے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرغستان نے اس معاملے پر ترکی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے ۔ ترکی کی جانب سے کہا گیا کہ کرغستان کے ساتھ عسکری اور ٹیکنیکل تعاون جاری رہےگا۔تاجکستان کے بعد ترک ڈرون خریدنے والے ممالک کی تعداد 19تک پہنچ گئی۔
ترک ڈرون کو مختلف محاذوں پر آزمائے جانے کے بعد دنیا بھر میں اسکی مانگ میں اضافہ ہو اہے ۔ یہ ڈرونز بھارتی ہتھیاروں کا مقابلہ انتہائی کامیابی سے کرنے کی صلاحیت رکھتےہیں۔شام ، لیبیا، کاراباخ اور یوکرین میں ان کو انتہائی کامیابی کے ساتھ استعمال کیا جا چکا ہے۔
گزشتہ ہفتے ترکی اور تاجکستان کے درمیان عسکری تعاون کے فریم ورک پر بھی دستخط کیے گئے تھے۔

کرغستان ، تاجکستان سرحدی تنازعہ:
گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جس کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا۔ سرحدی اختلافات کی تاریخ دونوں ممالک کی سوویت یونین سے آزادی کے وقت کی ہے۔
ترکی کی جانب سے دونوں ممالک کو سرحدی تنازع کے پر امن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی جا چکی ہے۔

 

Read Previous

پاک-چین دوستی کسی کو سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے، چینی وزیر خارجہ

Read Next

ترکی: پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں 7فیصد اضافہ

Leave a Reply