
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش آج انقرہ پہنچیں گے
ترک صدر رجب طیب ایردوان سیکرٹری جنرل کا استقبال کریں گے اور خصوصی ملاقات کریں گے
ملاقات میں روس یوکرین تنازع سمیت اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق "سیکرٹری جنرل ترکی کے شہر انقرہ کا دورہ کریں گے، ترک صدر رجب طیب ایردو ان سیکرٹری جنرل کا استقبال کریں گے۔
جس کے بعد سیکرٹری جنرل 26 اپریل کو ماسکو اور 28 اپریل کو کیف کا دورہ کریں گے۔
فروری میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے یوکرین میں کم از کم 2,435 شہری ہلاک اور 2,946 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق، حقیقی اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہیں۔