
صدر رجب طیب ایردوان نے 13 اپریل کو جنوب مشرقی صوبہ ہکاری کے ضلع یوکیسکووا میں فوجیوں کے ساتھ افطار ڈنر کیا۔
صدر نے وزیر دفاع ہولوسی آقار اور ترک مسلح افواج کی کمان کے ہمراہ ہکاری کے یوکسیکووا ضلع میں تیسری انفنٹری ڈویژن کمانڈ کا دورہ کیا۔
فوجیوں کے ساتھ افطار ڈنر پر ایردوان نے فوجیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی سیاسی اور اقتصادی طاقت کے پیچھے یہ حقیقت ہے کہ اسکے پاس اپنی تعلیم، سازوسامان ، نظم و ضبط، جرات اور وژن کے ساتھ دنیا کی بہترن فوجی قوت بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ترکی اپنے اہداف کو امن کے ساتھ حاصل کر سکتا ہے ، ملک میں ہونے والے مسائل اور بیرونی طاقتوں کے خطرے کو روکنے کے لیے ملک کا دفاع بہت ضروری ہے جو ہماری فوج بخوبی کر رہی ہے۔