turky-urdu-logo

پاک- ترک تعلق دل سے دل کا رشتہ ہے جو وقت اور جغرافیہ کی قید سے آزاد ہے، سفیر سائرس سجاد

ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی نے بلکیت یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کیا

خطاب کے دوران سفیر نے ترکی پاکستان کے 75 سالہ  سفارتی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک  کا تعلق  دل سے دل کا رشتہ ہے جو وقت اور جغرافیہ کی قید سے آزاد ہے

تاہم دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات 75 سال پرانے ہیں لیکن مذہبی، روحانی ، جذباتی اور فکری  تعلقات کئی صدیوں  پرانے ہیں ۔

سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی خان بہادر حسن  علی کو 1877 کی روس-ترک جنگ کے دوران سلطنت عثمانیہ کی حمایت کرنے  پر سلطان عبدالحمید نے "افندی” اور "بے” کے القابات سے نوازا تھا۔

سفیر  کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی تعلقات  ایچ ایل ایس سی سی (اعلی سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل) کے آئین کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہوگئے۔

Read Previous

کچھ نیٹو اتحادی ممالک یوکرین میں جنگ جاری رکھنے چاہتے ہیں، ترک وزیر خارجہ

Read Next

ہر شعبے میں آج خواتین کام کر رہی ہیں اور ملک کا نام روشن کر رہی ہیں، ترک خاتون اول

Leave a Reply