
ترک خاتون اول آمینہ ایردوان نے انقرہ کے صدارتی محل میں یوکرین سمیت ترکی میں رہائش پذیر مہاجر بچوں کے ساتھ افطاری کی
خاتون اول نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں یہاں آپ لوگ اپنے گھرکی طرح محفوظ ہو ۔ ہم سب آپس میں بہن بھائی ہیں۔ دنیا کے تمام انسان انسانیت کے ناطے ہمارے رشتے دار ہیں ۔
یہ کہتے ہوئے کہ وہ بچوں کو اپنے پوتے پوتیوں کے طور پر دیکھتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ براہ کرم، آپ مجھے اپنی ماں، دادی کے طور پر قبول کریں، آپ ہر چیز کے بہترین مستحق ہیں ۔ میں ہمیشہ آپ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوں اور آپ بچوں کے خواب پورے کرنے میں آپ کا بھرپور ساتھ دوں گی۔
آمینہ ایردوان نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ترکی کی سفارتی کوششوں پر بھی زور دیا۔