سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو 19 رمضان تک دوسرا عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اس سلسلے میں وزارت حج و عمرہ نے اتوار کے روز جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ19 رمضان تک دوسرا عمرہ کیا جا سکتا ہے۔
وزارت نے کہا ہےکہ اتوار سے بدھ تک رات 10 بجے سے سہ پہر چار بجے تک دوسرے عمرے کی بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔
اس سے قبل وزارت حج کے ٹوئٹر پرعمرہ پرمٹ کے حوالے سے موصول ہونے والے سوالات کے جوابات میں بتایا گیا تھا کہ پرمٹ کے مقررہ وقت میں تاخیر ہونے پر نیا پرمٹ جاری کرانے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔
Tags: سعودیہ عرب عمرہ
