ترک صدر رجب طیب ایردوان نے غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خواتین کے لواحقین کے ساتھ افطاری کی۔
افطار کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے ترکی میں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور تشدد کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی طرف توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ "ہم اپنے ملک کو خواتین کے خلاف تشدد کے ساتھ ساتھ غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کی لعنت سے نجات کے لیے پرعزم ہیں۔


قانونی، عدالتی اور انتظامی اقدامات کے ذریعے اور سب سے اہم جامع اقدامات جو ہماری سوچ کو بدل دیں کے ذریعے ہم اس سےنجات حاصل کر لیں گے ۔ ہم اپنی لڑائی اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم نہ صرف تشدد بلکہ تشدد کو جنم دینے والے حالات کو بھی ختم نہ کر دیں۔

