
ترک صدر رجب طیب ایردوا ن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں انسانی المیے کے خاتمے کے لیے ہر موقعے سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ صدر نے یہ بات آسٹریا کے وزیر اعظم کارل نیہاما سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ترک صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں 24 فروری سے جاری روس۔ یوکرین جنگ سمیت علاقائی موضوعات اور ترکی۔ آسٹریا تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
گفتگو میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جنگ کے پیدا کردہ انسانی المیے کے خاتمے اور فائر بندی کے لئے ہر موقعے سے استفادہ کرنا چاہیے۔ امن مذاکرات میں پیش رفت کے لئے ضروری ہے کہ استنبول مذاکراتی مرحلے کی حمایت کی جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم مسئلے کے پُر امن کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے، جنگ کے جلد از جلد خاتمے کے لئے ترکی کے ادا کردہ کردار کی ستائش اور استنبول مذاکراتی مرحلے کے ساتھ تعاون پر آسٹریا کے وزیر اعظم نیہاما کا شکریہ ادا کیا۔