
ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترک ثقافت کی بین الاقوامی تنظیم (ترکسوئے) دنیا بھر میں ترک ثقافت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔
ترکی کے شمال مغربی شہر اور 2022 کے لیے ترک دنیا کا ثقافتی دارالحکومت برسا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میلوت چاوش اولو نے کہا کہ "ترکسوئے نے ترک ثقافت کو پوری دنیا میں متعارف کرایا ، یہ ترک دنیا کو دوبارہ یکجا ں کر رہی ہے۔ یہ تنظیم ہمارے برادرانہ تعلقات، قدیم ثقافت اور تہذیب کو آنے والی نسلوں میں منتقل کرنے کا ذریعہ ہے”۔
تقریب میں 2022-2025 کے لیے ترکسوئے کے سیکرٹری جنرل کے طور پر منتخب ہونے والے کرغزستان کے نامزد امیدوار سلطان بائی رائیو نے عہدہ سنبھالا۔
وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے سلطان بائی کی تنظیم کے لیے بے مثال کاوشوں اور تعاون کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ رائیو کا بطور صحافی، بیوروکریٹ ، وزیر اور بین الاقوامی ملازم کا تجربہ ترکسوئے کے لیے معاون ثابت ہو گا ۔”