turky-urdu-logo

ترک صدر ایردوان نے یوکسیک اووا میں فوجیوں کے ساتھ افطاری کی

صدر رجب طیب ایردوان نے صوبہ حقاری  کے یوکسیک اووا ضلع میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والی  تیسری انفنٹری ڈویژن کمانڈ میں افطار ڈنر  کا اہتمام کیا اور خصوصی شرکت کی۔

 صدر ایردوان کے ہمراہ وزیر دفاع حلوصی آقار  اور مسلح افواج  کے سربراہان بھی موجود تھے صدر نے انفنٹری ڈویژن کمانڈ میں  افطار کرنے کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا میں بھِی حصہ لیا۔

صدر ایردوان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر  لکھا ہے کہ "آج رات، ہم نے اپنی ترک مسلح افواج کی تیسری انفنٹری ڈویژن کمانڈ کے  قیمتی ارکان اور فوجیوں کے ہمراہ صوبہ حقاری  کے یوکسیک اووا ضلع میں  افطار  میں شرکت کی ہے۔ اللہ ہمارے فوجیوں کو کامیابی و کامرانی عطا فرمائے اور ان کی حفاظت کرے ۔

Read Previous

استنبول ائیرپورٹ 2021 میں دنیا بھر میں دوسرا بڑا ہوائی اڈا قرار

Read Next

امریکہ کی جانب سے شہباز شریف کو وزیراعظم منتحب ہونے پر مبارکباد

Leave a Reply