turky-urdu-logo

خدا کا بنایا ہوا پاک ترک دوستی کا رشتہ سیاست سے بالاتر ہے، علی شاہین

علی شاہین ممبرترک  پارلیمنٹ اور پاک ترک پالیمانی فرینڈشپ گروپ کے چئرمین  نے  پاکستان کے نو منتحب وزیراعظم شہبار شریف  کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے دونوں  ممالک کے درمیان درینہ تعقات کو مزید  مضبوط و مستحلم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

علی شاہین نے ٹوئٹر پیغام میں نے پاکستانی قوم کو  مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”  عزیر اور پیارے پاکستان کے لوگوں ۔۔۔ پاکستان ایک رنگین پھولوں کا گلدستہ ہے جس میں سندھی، بلوچی، پشتون اور پنجابی شامل ہیں۔ یہ ایک منفرد ثقافت اور زندگی کا  عکاس ہے۔ پاکستان ایک ماسٹر پیس پینٹنگ کی طرح ہے، جسے اللہ نے بحیرہ عرب کے ساحلوں پر پینٹ کیا ہے۔۔۔

ترکی اور پاکستان کے تعلقات گہرے، منفرد  نوعیت کے ہیں جنہیں عام  الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا ذاتی تجربہ گوا ہ ہے کہ  ترکی اور پاکستان کے تعلقات جینیاتی تعلقات ہیں۔ اس رشتے کے ضابطے اللہ نے لکھے ہیں اور یہ کبھی بھی  کمزور نہیں پڑ سکتا۔

یہی وجہ ہے کہ ترکی کا ہر بچہ  پیدائشی طور پر پاکستان کی محبت لے کر دنیا ک میں آتا ہے۔ میں جانتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میرے پیارے پاکستان کے بچوں کے لیے بھی ایسا ہی ہے۔

ترکی اور پاکستان کے تعلقات کا پہلا بیج اس وقت لگایا گیا جب محمد بن قاسم نے 711 میں سندھ میں  قدم رکھا۔ یہ بیج سن 1001 میں محمود غزنی کے دور میں ایک گہری جڑوں والے درخت میں بدل گیا اور تحریک خلافت میں   امر ہو گیا۔

خدا کا بنایا ہوا اور خدا کا لکھا یہ منفرد رشتہ  سیاست سے بالاتر ہے اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے لیے بہت کچھ کرتے ہیں۔ اسی لیے ہم اس تعلق کو "دو ملک ایک قوم ” سے     بیان کرتے ہیں۔

ترک پارلیمنٹ ممبر نے آخر میں  سابق وزیراعظم عمران  خان کا اپنے دورے حکومت میں   پاک ترک تعلقات مستحکم کرنے میں کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا اور شہباز شریف کو وزیراعظم منتحب ہونے  پر مبارکباد  پیش کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی پاکستان اسلام کے دو فرزند ہیں اور تاقیامت دو بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں  گے۔  پاکستان زندہ باد ۔۔۔پاک ترک دوستی پائندہ باد

Read Previous

ترک صدر ایردوان کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، وزیراعظم بننے پر مبارکباد

Read Next

ترکی :سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں مظاہرہ کرنیوالے گرفتار طلبہ رہا

Leave a Reply