
ترکی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے دفاع آج استنبول میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیر قومی دفاع حلوصی آقار کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اطالوی وزیر دفاع لورینزو گورینی اور برطانوی وزیر دفاع بین والیس استنبول میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
توقع ہے کہ ملاقات میں یوکرین کے تناظر میں ہونے والی پیش رفت کے علاوہ دفاع اور سلامتی کے شعبے اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس سے قبل ترک وزیر دفاع نے اٹلی اور برطانیہ کے وزیر دفاع سے الگ الگ ملاقاتیں کیں
یاد رہے روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا ۔