turky-urdu-logo

پاکستان: وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم پاکستان عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے ۔
اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کابینہ کی میٹنگ بلائی ہے ۔آخری بال تک لڑوں گا۔
سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کرنے کا حکم جاری کیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہ میں نےآج کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، میرا قوم کیلئے پیغام ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کیلئے آخری بال تک لڑا ہوں اور لڑوں گا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے آج کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہو گا اور آج رات وزیر اعظم قوم سے خطاب کریں گے۔

Read Previous

یوکرین میں روس کو نمایاں جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے،کریملن

Read Next

صدر ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

Leave a Reply