turky-urdu-logo

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جلد امن مذاکرات شروع ہونگے،یورپی یونین

برسلز میں سہ فریقی اجلاس کے بعد یورپی کونسل کے صدر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے سربراہاں نے مشترکہ سرحدی کمیشن بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

برسلز میں یورپی یونین کے صدر چارلس مشیل نے آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہو کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت میں بہت زیادہ پیش رفت ہو ئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ فریقین نے مل کر ایک ممکنہ امن معاہدے کی تیاری کیلئے ٹھوس اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں رہنماوں نے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کرنے اور مواصلاتی چینل کو برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

گزشتہ دسمبر میں، نگورنو کاراباخ پر دونوں ممالک کی 44 روزہ جنگ کے خاتمے کے تقریباً ایک سال بعد، مشیل نے دونوں رہنماؤں سے الگ الگ ملاقات کی اور پھر برسلز میں ایک عشائیہ میں دونوں کی میزبانی کی۔

دونوں سابق سوویت ممالک کے درمیان تعلقات 1991 سے کشیدہ ہیں، جب آرمینیائی فوج نے نگورنو کاراباخ، جسے بالائی کاراباخ بھی کہا جاتا ہے، پر قبضہ کر کیا، یہ علاقہ بین الاقوامی سطح پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

ستمبر 2020 میں نئی ​​جھڑپیں شروع ہوئیں، اور 44 دن تک جاری رہنے والے تنازع میں آذربائیجان نے کئی شہروں اور 300 سے زیادہ بستیوں اور دیہاتوں کو آزاد کرایا جن پر تقریباً 30 سال سے آرمینیا کا قبضہ تھا۔

Read Previous

امریکہ نے ترکی کو ایف 16طیارے فروخت کرنے کا اشارہ دے دیا

Read Next

ترکی نے جمال خشوگی قتل کیس ریاض منتقل کر دیا

Leave a Reply