turky-urdu-logo

افغانستان: حکومت کا یکم رمضان المبارک پر ملک میں عام تعطیل کا اعلان

طالبان حکومت نے افغانستان میں پہلے روزے یعنی کل 2 اپریل کو عام تطیل کا اعلان کردیا۔

افغانستان کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے جس کے بعد سے کل سے ماہ صیام کا آغاز ہوگا۔

اس اعلان کے ساتھ ہی افغانستان کی وزارت لیبر اور سماجی امور نے پہلے روزے کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان میں پہلے روزے کے موقع پر چھٹی کی تصدیق طالبان کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور وہاں پہلا روزہ کل یعنی 2 اپریل کو ہوگا۔

واضح رہے کہ طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد افغانستان میں پہلا ماہ صیام ہوگا۔

Read Previous

پاکستانی فاسٹ بالر عمر گل افغان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ بن گئے

Read Next

امریکہ اور پاکستان کے تعلقات طویل عرصے کے لیےکشیدہ ہونے والے ہیں،سابق امریکی فوجی

Leave a Reply