پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر عمر گل افغان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ بن گئے ۔
فاسٹ بالر عمرگل نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چار اپریل کو ابوظہبی میں جاری افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے۔
اس حوالے سے فاسٹ بائولر عمر گل کا کہنا ہے کہ ابھی تین ہفتوں کا افغانستان بورڈ کے ساتھ معاہدہ ہواہے جس کی تکمیل کے بعد اس میں اضافہ ممکن ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے تجربہ سے افغان ٹیم کی جو بھی مدد ہو سکی کریں گے ۔
انکا کہنا تھا کہ کے پی ایل، ایل پی ایل اور ڈومیسٹک سطح پر کوچنگ کے بعد کسی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کی خوشی ہے۔
