turky-urdu-logo

روس-یوکرین مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کرنے پر ترکی کے شکر گزار ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے یوکرین میں قیام امن کے لئے کوششوں پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ترجمان اسٹیفن دوجارک نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ہم، روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، امید کرتے ہیں کہ مذاکرات کامیاب رہیں گے۔

دوجارک نے کہا ہے کہ ہم بیانات کے عملی شکل اختیار کرنے اور اسلحے کے خاموش ہونے کی امید کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق روس کے 24 فروری کو یوکرین کے خلاف جنگ شروع کرنے کے بعد سے 4 ملین افراد ملک سے نکل چکے ہیں، 6.5 ملین افراد ملک کے اندر بے گھر ہو گئے ہیں اور 13 ملین افراد جھڑپوں کے درمیان محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے لئے امدادی فنڈ ‘یونیسیف’ کے مطابق جنگ کی وجہ سے 2 ملین بچے مہاجر بن گئے اور 2.5 سے زائد ملک کے اندر بے گھر ہو گئے ہیں۔

Read Previous

دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان نے ‘بہترین پویلین ایکسٹیریئر ڈیزائن’ کا ایوارڈ حاصل کر لیا

Read Next

افغانستان: لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی، عالمی بینک نے ترقیاتی منصوبے روک دیے

Leave a Reply