Turkiya-Logo-top

روس یوکرین مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے استنبول میں ہو گا

ترکی اور روس کے صدور کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں روس اور یوکرین کے مذاکراتی وفود کے درمیان اگلی ملاقات ترک شہر استبول میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ترکی کے کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ہے ترک صدر رجب طیب اردوان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ میں تازہ ترین پیشرفت اور مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر اردوان نے روس اور یوکرین کےدرمیان فوری جنگ بندی اور امن کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکی مذاکراتی عمل اور بحران کے پر امن حل کیلئے ہر قسم کی حمایت جاری رکھے گا۔
اس سے قبل 10مارچ کو ترکی نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں روسی اور یوکرینی وزرائے خارجہ کی میزبانی کیلئے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی۔ جنگ کے دونوں فریقین کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کی وجہ سے ترکی کو منفرد مقام حاصل ہے۔

Read Previous

ترکی :گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

Read Next

سعودیہ عرب: عمراہ زائرین کے لیے نئے ضوابط جاری

Leave a Reply