turky-urdu-logo

پاکستان: آذربائیجان کا فوجی دستہ یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت کرے گا

پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسنوف نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور آذربائیجان دوطرفہ تجارت، سیاحتی رابطوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزیراعظم نے آذربائیجان سے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہارکیا اور او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں آذربائیجان کے تعاون کی تعریف کی ۔
وزیراعظم پاکستان نےامن اور خوشحالی کے مقصد کے حصول میں آذربائیجان کی کوششوں کوبھی سراہا۔
وزیر دفاع ذاکر حسنوف نے آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔ ملاقات میں پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف بھی موجود رہے ۔

آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ 23 مارچ 2022 کو پاکستان کے قومی دن کی پریڈ میں شرکت کرے گا۔

Read Previous

عالمی برادری کومسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے،سعودی وزیر خارجہ

Read Next

فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ہم نے مایوس کیا،وزیر اعظم پاکستان

Leave a Reply