turky-urdu-logo

ترکی نے 5 بین الاقوامی معاہدوں کی توثیق کردی

ترکی کے سرکاری گزٹ کے مطابق، ترکی نے ماحولیات، زراعت اور موسمیات کے شعبوں میں چار ممالک کے ساتھ معاہدوں کی توثیق کی ہے۔

مالدیپ، نکاراگوا، ایل سلواڈور، اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ معاہدے ہفتہ کو سرکاری گزٹ میں شائع ہوئے۔

ان میں ترکی اور مالدیپ کے درمیان ماحولیاتی تعاون پر ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) شامل ہے، جس پر 30 جنوری کو مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں دستخط کیے گئے۔

ترکی نے مالدیپ اور نکاراگوا کے ساتھ الگ الگ زراعت پر ایک ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس مفاہمت کا مقصد زرعی اداروں اور تنظیموں اور زرعی ٹیکنالوجی کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔

انقرہ نے السلواڈور کے ساتھ ثقافتی تعاون کے معاہدے کی بھی توثیق کی۔ دونوں اطراف نے موجودہ ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور برابری اور باہمی احترام پر مبنی باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یو اے ای کے ساتھ موسمیات کے حوالے سے تعاون کے معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔

Read Previous

امریکہ کے دباؤ کے باوجود چین کا روس کی مخالفت سے انکار

Read Next

نیٹ فلیکس اکاونٹ شئیرکرنے والوں کے لیے بری خبر

Leave a Reply