
ترکی کی ایتھلیٹ ایلویرا کمال اوغلو نے بلغاریہ میں ہونے والی یورپی انڈر 23 ریسلنگ چیمپئن شپ میں خواتین کے 57 کلو گرام مقابلےمیں سونے کا تمغہ جیت کر یوروپین چیمپئن بن گئی ۔
بلغاریہ کے دوسرے بڑے شہرپلاوڈیو میں منعقدہ مقابلوں میںایلویرا گذشتہ شب یورپین انڈر23 ریسیلنگ چیمپئن شپ کے آخری روز ہنگری کی تمارا ڈولک کو 8-6 سے ہرا کر یورپین چیمپئن بن گئیں۔
ترک ریسیلر نےسونے کے تمغے کی دوڑ میں اسپین کی ماریا وکٹوریہ ، پولینڈ کی پیٹرشیا گل، بلغاریہ کی سیزن بیلبیرووا اور آخر میں ہنگری کی تمارا ڈولک کو شکست دی ۔