ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کی کامیابی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ دنیا کے ایک چوتھائی ممالک نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں 75 ممالک نے شرکت کی جن میں 17 ممالک کے سربراہان ، 80 وزرا اور 39 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندگان شامل ہیں۔ وزیر خارجہ نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس ” ریکوڈنگ ڈیلومیسی” کے موضوع کے تحت بلوایا گیا ہے جس کا مقصد آنے والے میں درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے، جن مسائل سے دور بھاگتے ہیں انہی کا ہمیں سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آج ہم یہاں عالمی سطح پر امن، سیکورٹی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ جمع ہوئے ہیں ۔
وزیر نے اقوام متحدہ میں صدر ایردوان کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ظلم اور افراتفری کے ایک نئے جال میں پھنس رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس مقام پر ہیں جہاں تاریخ اپنے آپ کو دوہرا رہی ہے اور ہم انسانیت سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی عدم مساوات کے بڑھنے کے ساتھ، ابھرتے ہوئے تناؤ کو حل کرنے، تبدیلی کو منظم کرنے، موافقت کو آسان بنانے اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
