turky-urdu-logo

روس یوکرین تنازع: روسی صدر نے ایٹمی جنگ کے خطرے کی تردید کر دی

روس نے ایٹمی جنگ کے خدشات کی تردید کر دی۔

 روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کے روز کہا کہ انہیں نہیں لگتاکہ یوکرین کا تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوگا۔

تاہم انہوں نے امریکا اور یورپ کو خبردار کیا کہ روس اب  دوبارہ کبھی مغربی ممالک  پر انحصار نہیں کرنا چاہتا۔

ترکی میں ایک صحافی نے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے سوال کیا کہ کیا جوہری جنگ شروع ہو سکتی ہے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین نہیں کرنا چاہتا اور میں اس پر یقین نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی جنگ کے موضوع کو صرف مغرب نے ہی بحث میں ڈالا ہے۔

خیال رہے کہ روس کی معیشت 1991 کے سوویت یونین کے زوال کے بعد اب سب سے بڑے بحران کا سامنا کر رہی ہے جب مغربی ممالک نے روس کے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد  بھاری پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

واضح رہے کہ روس اور امریکا کے پاس سرد جنگ کے بعد سب سے بڑے جوہری ہتھیار ہیں جبکہ 27 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی فوج کی جوہری تنصیبات رکھنے والی یونٹ (نیوکلیئر فورس) کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا۔

Read Previous

یوکرین:بچوں کے اسپتال پر بمباری، مریضوں کو ملبے تلے دفن کر دیا

Read Next

ترکی: روس اور یوکرین وزرائے خارجہ کے مذاکرات ناکام

Leave a Reply