turky-urdu-logo

ترک صدر اور امریکی کمیشن کے سربراہ کا روس یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال

ترک صدر ایردوان کا امریکی کمیشن کے صدر ارسولا وان دیر لین سے ٹیلیفونک رابطہ۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماوں نے روس یوکرین کی جاری جنگ کے بارے میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک ایوان صدر کے تحریری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ترکی اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی۔

یوکرین کے خلاف روس کی جنگ، جو 24 فروری کو شروع ہوئی، بین الاقوامی مذمت کا باعث بنی، ماسکو پر مالی پابندیاں عائد ہوئیں اور روس سے عالمی فرموں کے انخلاء کو ہوا دی گئی۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 24 فروری کو روس کی طرف سے اپنے پڑوسی کے خلاف جنگ شروع کرنے کے بعد سے یوکرین میں کم از کم 516 شہری ہلاک اور 908 دیگر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ حقیقی تعداد زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کے پنا گزینوں کے اعداد و شمار کے مطابق 20 لاکھ سے زیادہ افراد یوکرین سے ہمسایہ ملک میں ہجرت کر چکے ہیں۔

Read Previous

پاکستانی ہیرو جس نے یوکرین میں پھنسے ڈھائی ہزار بھارتی طلبہ کی مدد کی

Read Next

یوکرین:بچوں کے اسپتال پر بمباری، مریضوں کو ملبے تلے دفن کر دیا

Leave a Reply