turky-urdu-logo

ترکی کی فضائی حدود کھلی رہیں گی: وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ یوکرین کی جنگ پر مغربی ممالک کی طرف سے روس پر متعدد فضائی حدود کی پابندیوں کے درمیان ترکی کی فضائی حدود کھلی رہیں۔

وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے اعلی سطح کے نیٹو کے سفات کاروں کےساتھ ہونے والی میٹنگ کے بعد کہا کہ یہ نہ صرف ترکی بلکہ ان ممالک کے لیے بھی اہم ہے جو یہ پابندیاں روس پر اور ان کے شہریوں پر عائد کرتے ہیں، کیونکہ یہ فضائی حدود سٹریٹجک اور انسانی ہمدردی دونوں لحاظ سے کھلی رہنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ترکی کی فضائی حدود بند ہوتی تو ہم آرگنائزیشن فار سیکیورٹی اینڈ کوآپریشن ان یورپ کے خصوصی مانیٹرنگ مشن کو استنبول نہیں لا سکتے تھے۔

انقرہ یوکرین سے ترک شہریوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں متحارب فریقوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان اگلے ہفتے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں جنوبی ترکی میں "اگر حالات اجازت دیں تو” ملاقات کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں اپنی شرکت کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وزرائے خارجہ یا بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی ہیں جو فورم کے ایک حصے کے طور پر لاوروف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

انطالیہ ڈپلومیسی فورم 11-13 مارچ کو ترکی کے بحیرہ روم کے تفریحی شہر انطالیہ میں منعقد ہوگا۔

Read Previous

شین وارن: آسٹریلیا کے سابق کرکٹر 52 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Read Next

پاکستانی نژاد جرمن ماڈل صوفیا خان نے ترک نژاد کاروباری شخص تولگا ریکن سے کورٹ میرج کرلی

Leave a Reply