turky-urdu-logo

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان افغانستان کے راستے تجارتی ٹرین چلانے کا فیصلہ

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر ازبک صدر شوکت مرزا یوف پاکستان پہنچ گئے۔  استقبال کرنے وزیراعظم خود ایئرپورٹ پہنچے۔ عمران خان اور ازبک صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان اور ازبک صدر نے ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدوں پر دستخط  بھی کیے گئے۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ٹرین چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو افغانستان کے ذریعےسفر طے کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ازبکستان کیساتھ دیرینہ تعلقات کو مستحکم کر رہے ہیں، ایک سال میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اردو اور ازبک زبان میں 3ہزار الفاظ مشترک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور ازبکستان ظہیر الدین بابر پر مشترکہ فلم بنا رہے ہیں جبکہ افغانستان کے راستے ٹرین رابطوں پر اتفاق کیا ہے۔

اس سے قبل ازبک صدر کابینہ اور تاجر وفد کے ہمراہ نور خان ایئر بیس پہنچے جہاں وزیراعظم نے خود  جا کر استقبال کیا۔ بچوں نے مہمان صدر کو پھول پیش کیے جبکہ اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

معزز مہمان نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔ ازبک صدر اپنے دو روزہ دورے کے دوران صدر مملکت عارف علوی سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملیں گے۔

Read Previous

واٹس ایپ نے وائس ریکارڈنگ کو اور آسان بنا دیا

Read Next

روس نے یوکرین کے شہر خرسون کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا

Leave a Reply