
وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے انقرہ میں یوکرینی سفیر واصل بودنار سے ملاقات کی ہے ۔
وزیر خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ "اپنے دفتر میں یوکرینی سفیر سے ملاقات کی جس کے دوران یوکرین کے سیاسی اتحاد ،اس کی حاکمیت اور بقا کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے جبکہ میں اس ملاقات کے وسیلے سے ترک شہریوں کے یوکرین سے محفوظ انخلا پر بھی حکومت یوکرین کا مشکور ہوں ۔
ترکی نے حال ہی میں دن رات کوششوں سے جنگ زدہ یوکرین سے اپنے 10 ہزاز شہریوں کا انخلا مکمل کر لیا ہے۔